• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاجروں کی سہولت کیلئے کراچی چیمبر میں کے الیکٹرک ہیلپ ڈیسک قائم

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)کراچی چیمبر میں کے الیکٹرک کی ہیلپ ڈیسک قائم ، تفصیلات کے مطابق تاجروصنعتکار برادری کی سہولت کے لیے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں کے الیکٹرک کی عارضی ہیلپ ڈیسک قائم کردی گئی ہے ۔ کے ای ہیلپ ڈیسک نے31 اگست 2021 سے کام شروع کردیاہے۔ ہیلپ ڈیسک کا افتتاح کے سی سی آئی کے سینئر نائب صدر ایم ثاقب گڈ لک اور جنرل منیجر کے ای حنا ملک نے تقریب میں کیا جس میں کے سی سی آئی کی پبلک سیکٹر یوٹیلیٹیز سب کمیٹی کے چیئرمین عاطف جمیل الرحمان اور ڈپٹی چیئرمین تنویر باری نے بھی شرکت کی۔کے ای کی ٹیم کراچی چیمبر میں ہفتے میں دو روز منگل اور جمعرات کیلئے خدمات فراہم کرے گی جس کے اوقات کار صبح 10بجے سے دوپہر1:30بجے تک ہوں گے۔

تازہ ترین