• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ، یورو اور پاونڈ بھی مہنگا ہو گیا ، فاریکس ایسوسی ایشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق منگل کو انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت خرید 33پیسے کے اضافے سے 165.95 روپے سے بڑھ کر 166.28 روپے اور قیمت فروخت 23 پیسے کے اضافے سے 166.15 روپے سے بڑھ کر 166.38 روپے ہو گئی ہے جبکہ دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 40پیسے کے اضافےسے 166.20روپے سے بڑھ کر 166.60 روپے اور قیمت فروخت 166.60 روپے سے بڑھ کر 167.00 روپے ہو گئی ہے ، فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید ایک روپے کے اضافے سے 195.00روپے سے بڑھ کر 196.00 روپے اور قیمت فروخت 197.00 روپے سے بڑھ کر 198.00روپے ہو گئی ہے ،جبکہ ایک روپے کے اضافے سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید بھی 227.30 روپے سے بڑھ کر 228.30 روپے اور قیمت فروخت 229.30 روپے سے بڑھ کر 230.30 روپے ہو گئی ۔

تازہ ترین