• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) سونے اور چاندی کی قیمت میں استحکام ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4 ڈالر فی اونس کی کمی سے 1817ڈالر سے کم ہو کر 1813 ڈالر فی اونس ہو گئی لیکن روپے کی قدر میں کمی کے باعث مقامی مارکیٹ میں اس کمی کے اثرات نظر نہیں آئے اور سونے کی قیمت ایک لاکھ 11ہزار روپے فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمت 95ہزار 165 روپے پر مستحکم رہی ، چاندی کی قیمت بھی 1430 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔

تازہ ترین