• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیسٹ رینکنگ جاری، جو روٹ نمبر ون بیٹسمین بن گئے

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹیسٹ پلئیرز رینکنگ جاری کردی، انگلینڈ کے کپتان جو روٹ نمبر ون بیٹسمین بن گئے۔

نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن رینکنگ میں پہلے سے دوسرے نمبر پر چلےگئے، آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ تیسرےاور مارنوس لابوشین چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔

بھارتی کھلاڑی روہت شرما پانچویں، ویرات کوہلی چھٹے نمبر پر ہیں جبکہ پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا ساتواں نمبر برقرار ہے۔

پاکستان کے محمد رضوان کا 19 اور فواد عالم کا 21 واں نمبر  موجود ہے۔

دبئی:بولنگ رینکنگ میں آسٹریلیا کے پیٹ کمنز پہلی پوزیشن پر براجمان جبکہ انگلینڈ کے جیمز اینڈرسن پانچویں نمبر پر آگئے ہیں۔

 پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی کی 8 ویں پوزیشن جبکہ حسن علی 16 ویں اورمحمد عباس 17 ویں نمبر پر آگئے۔

ٹیسٹ آل راؤنڈرز میں ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر کی پہلی پوزیشن ہے۔

تازہ ترین