• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ بھی بنگلہ دیش کے سامنے ڈھیر

بنگلہ دیش نے آسٹریلیا کے بعد نیوزی لینڈ کو بھی اپنا شکار بنالیا، کیویز پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگال ٹائیگرز کے ہاتھوں 7 وکٹوں سے شکست کھاگئے۔ 

شیر بنگلا کرکٹ اسٹیڈیم میرپور میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹام لیتھم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ 

ان کا یہ فیصلہ نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی تاریخ کا دوسرا بدترین فیصلہ بن گیا جہاں کیویز 60 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئے۔ 

یہ نیوزی لینڈ کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں دوسری مرتبہ سب سے کم ترین اسکور ہے۔ 

بنگلہ دیش کے سامنے نیوزی لینڈ کے صرف ٹام لیتھم اور ہنیرے نکولس ہی 18، 18 رنز بنا کر نمایاں انداز میں مزاحمت کر پائے۔ 

بنگلہ دیش کے مستفیض الرحمان نے 3 وکٹیں لیں جبکہ شکیب الحسن، نسوم احمد اور محمد سیف الدین کے حصے میں 2، 2 وکٹیں آئیں۔ 

61 رنز کے اس چھوٹے ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کی بیٹنگ لائن بھی لڑکھڑاتی ہوئی نظر آئی جہاں سات رنز پر ہی یہ 2 وکٹوں سے محروم ہوگئی۔ 

تاہم ایسے میں شکیب الحسن نے 25 رنز بناکر ٹیم کو جیت کی جانب گامزن کیا اور مین آف دی میچ کے حق دار قرار پائے۔ 

بنگلہ دیش نے 3 وکٹوں کے نقصان پر یہ میچ 15ویں اوور میں جیت کر پانچ میچوں کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل کرلی۔ 

تازہ ترین