• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو پہلے ون ڈے میں شکست دے دی

سری لنکا نے جنوبی افریقہ کو پہلے ون ڈے میچ میں 14 رنز سے شکست دے دی۔ 

کولمبو میں کھیلے گئے اس میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 9 وکٹوں پر 300 رنز بنائے۔ 

سری لنکن بلے بازوں میں اویشکا فرنینڈو نے 118 رنز کی اننگز کھیلی، جبکہ چیریت اسالنکا 71 اور دھننجایا ڈی سلوا 44 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

جنوبی افریقہ کے کگیسو ربادا اور کیشو مہاراج نے 2، 2 وکٹیں لیں۔ 

سری لنکا کی جانب سے دیے گئے 301 رنز کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں پر 286 رنز ہی بناسکی۔

جنوبی افریقہ کے کپتان ٹیمبا باوما 38 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے جبکہ ایڈن مارکرم نے 96 اور یانیمن ملان نے 23 رنز کی اننگز کھیلی۔

سنچری میکر سری لنکن کھلاڑی اوشکا فرنینڈو کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ 

تازہ ترین