کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ڈائریکٹر مہرین جبارکی بھارتی اسٹریمنگ چینل زی فائیو پردکھائی جانے والی ویب سیریز’ ایک جھوٹی لواسٹوری ‘ اب امریکا میں بھی ریلیز کردی گئی ہے۔مہرین جبارنے انسٹا پوسٹ میں بتایاکہ ایک جھوٹی لو اسٹوری زی فائیو کی یو ایس اے سروس پر دکھائی جارہی ہے۔ایک جھوٹی لواسٹوری گزشتہ سال 30 اکتوبرکو زی 5 پرجاری کی گئی تھی جس کی کہانی معروف ناول نگار عمیرہ احمد نے تحریرکی ۔ایک جھوٹی لو اسٹوری میں بہترین لائف پارٹنر کی تلاش میں سرگرداں بلال عباس (سہیل) اور مدیحہ امام (سلمیٰ) ایک دوسرے کو پسند کرنے لگتے ہیں۔ یہ ایک فیملی ڈرامہ ہے جس میں مڈل کلاس فیملی کے افراد سماجی دباو پر سوشل میڈیا کے ذریعے سچا پیار تلاش کرتے ہیں۔ویب سیریز مرکزی کاسٹ میں بلال عباس خان اور مدیحہ امام کے علاوہ حنا خواجہ بیات، محمد احمد، بیو رانا ظفر، فرقان صدیقی، مریم سلیم، کنزہ رزاق اور کرن حق شامل ہیں۔