• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


افغانستان کی وادیٔ پنج شیر میں طالبان اور احمد مسعود کی فورسز میں لڑائی جاری ہے، دونوں جانب سے ایک دوسرے کے بھاری جانی نقصان کے دعوے کیئے جا رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللّٰہ مجاہد نے کہا ہے کہ ان کے جنگجوؤں نے پنج شیر میں داخل ہو کر متعدد علاقوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مقامی مسلح گروہ سے مذاکرات ناکام ہونے پر آپریشن شروع کیا گیا، جس میں مخالفین کو بھاری نقصان ہوا ہے۔

اُدھر افغان قومی مزاحمتی تحریک کے ترجمان نے کہا ہے کہ تمام دروں اور داخلی راستوں پر ان کا قبضہ ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ وادی کے داخلی علاقے ضلع شتل میں قبضے کے لیے طالبان کی کوششوں کو ناکام بنا دیا گیا ہے۔

افغان قومی مزاحمتی تحریک کے ترجمان کے مطابق رواں ہفتے کے آغاز میں جب سے لڑائی شروع ہوئی ہے 2 مقامات پر طالبان کے جنگجوؤں کی بڑی تعداد کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری جانب طالبان کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ پنج شیر وادی کا چار طرف سے گھیراؤ کر لیا گیا ہے اور باغیوں کی کامیابی ناممکن ہے، تاہم باغیوں نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کر دیا ہے۔

تازہ ترین