• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حسن علی نے اپنی بیٹی کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردیں

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اپنی بیٹی کی نئی تصاویر شیئر کردیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی دورۂ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز مکمل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ کر اہلیہ اور بیٹی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

حسن علی فیملی کو وقت دینے کے ساتھ ساتھ اپنی بیٹی کے ساتھ وقت گزارتے ہوئے بہت خوش نظر آرہے ہیں۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حسن علی نے اپنی بیٹی کے ساتھ نئی تصاویر شیئر کردی ہیں۔


بیٹی کے ساتھ تصاویر کے کیپشن میں حسن علی نے لکھا کہ میری بیٹی اللّٰہ کی طرف سے میرے لیے ایک تحفہ ہے اور اللّٰہ کی یہ رحمت ڈیڈی کی جان بھی ہے۔

حسن علی کی بیٹی کے ساتھ پوسٹ کی گئی تصویر کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اور ان کے مداحوں کی جانب سے بیٹی کے لیے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ 20 اگست 2019 کو حسن علی بھارتی دوشیزہ سامعہ آرزو کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، سامعہ آرزو متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم ہیں لیکن وہ گوجرانوالہ بھی آتی رہتی ہیں۔

تازہ ترین