• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ٹیم کے انتخاب میں اختلافات ہیڈ کوچ کا عہدہ کھا گئے


نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے ٹیم کے انتخاب میں اختلافات ہیڈ کوچ کا عہدہ کھاگئے۔

وسیم خان اور مصباح الحق کی ملاقات میں دونوں اپنے اپنے موقف پر ڈٹ گئے، ٹیم کے انتخاب میں مصباح الحق سے نہ مشاورت کی گئی، نہ ان کا موقف سنا گیا۔

مصباح نے اعتراض داغ دیا، چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے مصباح الحق سے  صاف صاف کہہ دیا کہ آپ کو قبول نہيں تو آپ آرام کرلیں۔

مصباح الحق نے جواب سن کر ہیڈ کوچ کا عہدہ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا، موقف اپنایا کہ اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔

بولنگ کوچ وقار یونس سے بھی استعفی لے لیا گیا، بورڈ کے متوقع چیرمین رمیز راجہ، وزیراعظم سے ملاقات میں کوچنگ اسٹاف تبدیل کرنے کا مینڈيٹ پہلے ہی لے چکے ہیں۔

تازہ ترین