انٹرنیٹ پر وائرل ہوتی، دل کو چھو لینے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک ننھی سی پری اپنی ماں کو پہلی بار صاف نظر سے دیکھ کر مسکرا اُٹھی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی یہ ویڈیو کسی کا بھی دن خوشگوار بنانے کے لیے کافی ہے، کیوں کہ اس ویڈیو میں ایک ننھی سی بچی کو خوشی سے نہال ہنستے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ 2 سے 3 سال کی بچی کو اُس کے والد نے گود میں اٹھایا ہوا ہے جبکہ بچی کی ماں اُسے ایک چشمہ پہناتی ہے، چشمہ پہننے پر بچی اپنے سامنے ماں کو جب صاف شفاف نظر سے دیکھتی ہے تو اچانک مسکرا اُٹھتی ہے۔
وائرل ہونے والی اس ویڈیو پر کچھ ہی دیر میں 2 لاکھ سے زائد لائیکس آچکے ہیں جبکہ صارفین اس ویڈیو سے خوب محظوظ ہو رہے ہیں۔