• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیٹے کی موت کے بعد میرے جینے کی وجہ ختم ہوگئی، والدہ سدھارتھ شکلا

ممبئی (این این آئی)گزشتہ دنوں دل کا دورہ پڑنے کی وجہ سے اس دْنیا سے کوچ کرجانے والے آنجہانی بھارتی اداکار سدھارتھ شکلا کی والدہ نے کہا ہے کہ بیٹے کی موت کے بعد اب اْن کی جینے کی وجہ ختم ہوگئی ہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سدھارتھ شکلا کے دوست اور بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کے سیزن 14 کے رنر اپ اور گلوکار راہول ویدیا نے اپنے حالیہ وی لاگ میں اداکار کی موت پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سدھارتھ ایک پتھر کی طرح بہت مضبوط انسان تھا اور اْن کی والدہ بھی اپنے بیٹے کی طرح بہت مضبوط ہیں لیکن ہم سب ایک جوان بیٹے کو کھونے کا درد جانتے ہیں۔راہول ویدیا نے کہا کہ جب میں نے سدھارتھ کی والدہ سے گفتگو کی تو اْنہوں نے کہا، سدھارتھ نے ہمارا دل توڑ دیا ہے۔بھارتی گلوکار نے کہا کہ سدھارتھ کی والدہ نے انہیں بتایا کہ انہوں نے ایسے خاندانوں کے بارے میں سنا تھا جنہوں نے اپنے جوانوں کو کھودیا ہو لیکن انہوں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ان کے ساتھ ایسا ہوگا۔سدھارتھ کی والدہ نے کہا کہ اب میرے جینے کی وجہ ختم ہوگئی ہے کیونکہ سب کچھ ختم ہوگیا ہے۔انہوں نے ویڈیو کا اختتام کرتے ہوئے کہا کہ میں صرف دعا کرتا ہوں کہ خدا ان کے خاندان کو طاقت دے اور یہاں تک کہ شہناز کو بھی۔راہول ویدیا نے مزید کہا کہ جب میں شہناز سے ملا تھا تو وہ اپنے ہوش میں نہیں تھیں اور اْن کی ایسی حالت بھی نہیں تھی کہ وہ کسی سے بات کرسکیں۔خیال رہے کہ چند روز قبل سدھاتھ شکلا کی ممبئی میں اپنے گھر میں اس وقت موت واقع ہوگئی تھی جب وہ سورہے تھے، جبکہ اہلِ خانہ نے ان کی موت کی وجہ دل کا دورہ قرار دی تھی۔

تازہ ترین