• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

افغانستان کی نجی فضائی کمپنی کام ایئر نے بھی اندرون ملک آپریشن شروع کردیا

افغانستان سے امریکا کے مکمل انخلا اور طالبان کے کنٹرول کے بعد ملک کی نجی فضائی کمپنی کام ایئر نے بھی اندرون ملک پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔

ہفتے کی سہ پہر کام ایئر نے کابل سے مزار شریف کے لیے فلائٹ آپریٹ کی۔

کام ایئر کی آزمائشی پرواز آر کیو 141 وفاقی دارالحکومت سے مسافروں کو لے کر مزارشریف گئی۔

کام ایئر افغانستان کی قومی فضائی کمپنی سے دگنے طیارے رکھنے والی نجی ایئر لائن ہے۔

تازہ ترین