• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میں قوم پرست اور ملک سے متعلق مسائل پر بات کرتی ہوں، کنگنا رناوت

ممبئی (این این آئی)بولی وڈ کی متنازع اداکارہ کنگنا رناوت نے سیاست میں آنے کا اشارہ دیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگنا رناوت کی فلم ’تھالے وی‘ بھارت میں ریلیز کی جارہی ہے جس میں وہ تامل ناڈو کی سابق وزیر اعلیٰ جے جے للتا کا کردار ادا کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔فلم کی ریلیز سے قبل گزشتہ روز کنگنا رناوت نے فلم کے پروڈیوسر اور دیگر ممبران کے ہمراہ پریس کانفرنس کی، جس میں اْنہوں نے اپنی فلم کے حوالے سے چند معلومات دیں۔ نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کنگنا رناوت نے سیاسی دْنیا کے حوالے سے کہا کہ میں ایک قوم پرست ہوں اور میں ملک سے متعلق مسائل پر بات کرتی ہوں، اس لئے لوگ سمجھتے ہیں کہ میں سیاسی مسائل کے بارے میں بات کرتی ہوں، میں سیاستدان نہیں ہوں بلکہ میں ایک ذمہ دار شہری اور ایک ایسے شخص کے طور پر بات کرتی ہوں، جیسے لوگوں نے مشہور شخصیت کا درجہ دیا ہے تو میں لوگوں اور ملک کے حقوق کی بات کرتی ہوں۔کنگنا رناوت نے سیاست میں آنے کے حوالے سے کیے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں سیاستدان بن سکتی ہوں یا نہیں، یہ میرے ہاتھ میں نہیں ہے، آپ لوگوں کے تعاون کے بغیر الیکشن نہیں جیت سکتی۔اداکارہ نے کہا کہ اگر سیاست میں شامل ہونا ہے تو میں ضرور شامل ہوں گی کیونکہ لوگ مجھے چاہتے ہیں لیکن ابھی کیلئے، میں سمجھتی ہوں کہ میں بطور اداکارہ اچھی ہوں اور میں اس سے خوش ہوں۔ʼاْنہوں نے کہا کہ ʼمستقبل میں، اگر لوگ مجھے منتخب کرتے ہیں تو میں یقینی طور پر سیاست میں آنا پسند کروں گی۔بولی وڈ اداکارہ نے کہا کہ ʼیہ فلم کرنے کے بعد، میں نے محسوس کیا کہ سیاست میں بہت محنت ہے اور بہت زیادہ مقابلہ ہے، سیاست شطرنج کھیلنے کے مترادف ہے، آپ کے دوست آپ کے دشمن بن جاتے ہیں، آپ کی زندگی کو خطرات لاحق ہوتے ہیں۔

دل لگی سے مزید