اسلام آباد(محمد صالح ظافر) بھارتی حکام نے آگرہ سےکئی بھارتی فوجیوں کو پاکستانی ایجنسیوں سے تعلق کے شبے میں گرفتار کرلیا ہے۔ بھارتی حکام نے گرفتار ہونے والے بھارتی فوجیوں کی تعداد نہیں بتائی تا ہم زرائع نے پیر کو دی نیوز کو بتایا ہے کہ ماضی میں بھی کئی مرتبہ بھارتی فوج کے افسران کو گرفتار کیاتھا جن سے تفتیش کی گئی مگر الزامات غلط ثابت ہوئے۔بھارتی فوجی زرائع نے بتایا کہ آگرا میں فوجی تنصیب سے کچھ بھارتی فوجیوں کو نامعلوم زرائع سے رابطہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔