• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکی جامعات میں چینی جاسوسوں کی تلاش کا پروگرام بند کرنے کا مطالبہ

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی یونیورسٹی اسٹینفرڈ کے پروفیسرز کے ایک گروپ نے امریکی محکمہ انصاف سےمطالبہ کیا ہے کہ سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں جامعات میں چین کے جاسوسوں کی تلاش کے لیے شروع کیا گیا پروگرام بند کردیا جائے۔ برطانوی خبررساں ایجنسی کے مطابق پروفیسرزکا مؤقف ہے کہ یہ پروگرام نسلی امتیاز اور متعدد سائنس دانوں کو دہشت زدہ کرنے کا باعث بن رہا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ 8 ستمبر کو لکھے گئے خط میں نشان دہی کی گئی ہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2018 کے اواخر میں ’چائنا انیشیوٹیو‘ کے نام پروگرام شروع کیا تھا، جس کا مقصد چین کی جانب سے امریکی ٹیکنالوجی کی چوری روکنا تھا لیکن ابتدا سے ہی یہ پروگرام دعوے کے مطابق مشن سے دور ہے۔ پروفیسرز کی جانب سے لکھے گئے اس خط میں اسٹینفرڈ کی فیکلٹی کے 177 اراکین کے دستخط ہے اور اس کو آج عوام کے لیے بھی جاری کردیا گیا۔

تازہ ترین