• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسکاٹ لینڈ میں ڈاکٹرز این ایچ ایس چھوڑنے پر غورکررہے ہیں

گلاسگو (طاہر انعام شیخ) برٹش میڈیکل ایسوسی ایشن اسکاٹ لینڈ کے چیئرمین ڈاکٹر لوئیس موریسن نے وارننگ دی ہے کہ اسکاٹ لینڈ میں ڈاکٹرز کی اکثریت موجودہ صورتحال سے اس قدر تنگ آگئی ہے کہ وہ نیشنل ہیلتھ سروس کو مکمل طور پر چھوڑنے پر غور کر رہے ہیں، کورونا کی وبا، کئی برس سے اپنے ساتھیوں کی جگہ متبادل کے طور پر کام کرنا اور مالی طور پر اپنی تنخواہوں سے مطمئن نہ ہونا اس کی بنیادی وجوہات ہیں۔ یہ ڈاکٹرز اب یوکے میں کسی دوسری جگہ جانے یا بیرون ملک منتقل ہونے، قبل ازوقت ریٹائرمنٹ لینے یا ملازمت کے اوقات کار کم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، ایسی صورت میں اسکاٹ لینڈ میں ہیلتھ کیئر کے استحکام کو خطرات لاحق ہو جائیں گے۔ اسکاٹ لینڈ میں میڈیکل اور ڈینٹسٹ اسٹاف کی تنخواہوں میں تین فیصد اضافہ کیا گیا ہے جس سے وہ قطعی طور پر مطمئن نہیں، تنخواہوں میں اس اضافے کے بعد 1429 ڈاکٹرز پر کئے گئےایک سروے کے مطابق 66 فیصد نے کہا کہ اسکاٹش حکومت ان کی ہیلتھ سروس کے لئے دی جانے والی خدمات کو اہمیت نہیں دیتی جب کہ 50 فیصد نے اس پر شدید غیر مطمئن ہونے کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین