• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈاکٹر صفدر محمود کی وفات پر تعزیت

دی ہیگ (نمائندہ جنگ )معروف دانشور محقق متعدد کتابوں کے مصنف کالم نگارسابق وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر صفدر محمود کی وفات پر ہالینڈز سے سینئر صحافی، ممبر اوورسیز ایڈوائزر ی کو نسل حکومت پاکستان سیکرٹری جنرل کشمیر پیس فورم راجہ فاروق حیدر نے غم کا ا ظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ مرحوم کے ساتھ میرا تعلق بھائیوں جیسا تھا ،وہ نہایت محب الو طن شخصیت تھے، بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح اور دیگر زعما ء تحریک پاکستان سے انھیں گہری محبت تھی،ان کا روزنامہ جنگ میں چھپنے والا کالم شوق سے پڑھا جاتا تھا، مرحوم نے اپنی زندگی نہایت صا ف شفاف طریقے سے گزاری، حکومتی اعلیٰ عہدوں پر فائز ہونے کےباوجود اپنے اختیارات کا کبھی غلط استعمال نہیں کیا اور ہمیشہ سادگی سے زندگی بسر کی،وہ جب ہالینڈ آتے مجھے شرف میزبانی دیتے ۔اللہ تعا لیٰ اپنے حبیب پاکﷺ کے صدقے انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،آمین۔
یورپ سے سے مزید