• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم صحافت پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کرینگے، سینیٹر فیصل جاوید

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ )سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان آزادی اظہار پر کامل یقین رکھتے ہیں اور صحافت پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کریں گے۔منگل کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ جعلی اطلاعات آج بڑا چیلنج بن چکی ہیں، اطلاعات کا نظام یکطرفہ اور متنازعہ ہوچکا ہے،بہتان تراشی کے تدارک کے قوانین کی مضبوطی اور پیشہ وارانہ صحافت کے فروغ کے ذریعے جعلی خبروں سے نمٹنا ہوگا، جعلی خبروں کی نشاندہی کیلئے الگورتھم اور کراؤڈ سورسنگ جیسی ٹیکنالوجی کا سہارا لیا جاسکتا ہے۔سینیٹر فیصل جاوید نے کہا تحریک انصاف کے منشور میں درج ہے کہ ہم بھرپور آزادی کے حامل میڈیا کے حامی ہیں،میڈیا ذمہ دارانہ صحافت یقینی بنانے کیلئے اپنے لئے قواعد وضع کرے ۔

تازہ ترین