• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ، توہین عدالت کی درخواست پر چیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب

لاہور (نمائندہ جنگ )نئے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل پر عدالتی حکم عدولی کا الزام، لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عابد عزیز شیخ نے توہین عدالت کی پہلی درخواست پرچیف سیکرٹری پنجاب سے جواب طلب کرلیا،سکول ٹیچر ملک ریاض حسین نے درخواست میں موقف اپنایا کہ گورنمنٹ ہائرسیکنڈری سکول میں گریڈ 17 میں سبجیکٹ سپیشلسٹ ہوں ، گریڈ 18 میں ترقی کا حقدار ہوں ، محکمہ تعلیم کی جانب سے ترقی کا معاملہ موخر کرنے پرچیف سیکرٹری کے پاس محکمانہ اپیل کی، شنوائی نہ ہونے پرہائیکورٹ سے رجوع کیا۔

تازہ ترین