• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)سونے کی قیمت میں 400روپے فی تولہ کا اضافہ، تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 2ڈالر فی اونس کی کمی سے 1789 ڈالر فی اونس سے کم ہو کر 1787 ڈالر فی اونس پر آگئی لیکن اس کے برعکس روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 400 روپے فی تولہ کے اضافے سے ایک لاکھ 12ہزار 700 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 342 روپے کے اضافے سے 96ہزار 622 روپے ہو گئی تاہم چاندی کی قیمت 1430 روپے فی تولہ پر مستحکم رہی ۔

تازہ ترین