• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

زیادتی کے ملزم عزیز الرحمٰن کی درخواستِ ضمانت خارج

لاہورکی مقامی عدالت نے مدرسے کےطالب علم سے زیادتی کے ملزم عزیز الرحمٰن کی ضمانت پر رہائی کی درخواست خارج کر دی۔

ملزم عزیز الرحمٰن کے وکیل نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کی ڈی این اے رپورٹ منفی آئی ہے جبکہ پولیس نے تحقیقات بھی مکمل کر لی ہیں۔

ملزم عزیز الرحمٰن کے وکیل نے استدعا کی کہ اب ملزم کو جیل میں رکھنے کا کوئی جواز نہیں بنتا، ملزم کی ضمانت منظور کی جائے۔

سرکاری وکیل نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں جبکہ اس کی ویڈیوز بھی منظرِ عام پر آ چکی ہیں۔

عدالت نے دلائل سننے کے بعد درخواستِ ضمانت خارج کر دی۔

قومی خبریں سے مزید