اسلام کا حقیقی چہرہ دیکھنے کے لئے میں مولانا صاحب کے گھر پہنچا۔
میرا خیال تھا کہ وہاں سخت پہرا ہوگا۔
یہ خیال غلط ثابت ہوا۔
نہ پولیس موبائل تھی، نہ پرائیویٹ گارڈز،
سادہ سا گھر تھا، عشروں پرانی تعمیر۔
دو چار رضا کار چھوٹے سے کمرے میں بیٹھے تھے۔
مولانا صاحب باہر آئے۔
میل خورے کپڑے کا لباس پہنا ہوا تھا۔
لمبی داڑھی، دبلا پتلا بیمار جسم،
ہونٹوں پر کم زور مسکراہٹ۔
انھوں نے مصافحے کے لئے ہاتھ بڑھایا،
میں نے اسے چوم لیا۔
بلا شبہ انسانیت کا درس دینے والے اسلام کا حقیقی چہرہ ہیں
مولانا عبدالستار ایدھی!