• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کسٹ یونیورسٹی سائبرسکیورٹی کے شعبے پرخصوصی توجہ دے،صدرعارف علوی

اسلام آباد (این این آئی)صدر مملکت عارف علوی کو کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کسٹ) پر وائس چانسلر ڈاکٹر محمد منصور احمد نے بریفنگ دی ۔ صدر مملکت نے کہاکہ یونیورسٹی کا آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ سائبر سیکورٹی کے شعبے پر خصوصی توجہ دے، بتایاگیاکہ کسٹ یونیورسٹی سے اب تک 10 ہزار سے زائد طلباء فارغ التحصیل ہو چکے ہیں ،مختلف پروگراموں میں اس وقت 5 ہزار سے زائد طلباء زیر تعلیم ہیں ،کسٹ یونیورسٹی نے14 کروڑ روپے سے زائد کے اسکالر شپ دئیے ۔ صدر مملکت نے تعلیمی شعبے میں یونیورسٹی کے کردار کو سراہا۔
تازہ ترین