• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان میں بجلی کی قیمت انتہائی زیادہ ہے، وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان نے اپنے دورۂ تاجکستان کے موقع پر کہا کہ پاکستان سے مختلف شعبوں کی 67 کمپنیاں تاجکستان آئی ہیں، پاکستان میں بجلی کی قیمت انتہائی زیادہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ تاجکستان کی بزنس کمیونٹی کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ پاکستانی بزنس کمیونٹی کیلئے بھی آسانیاں پیدا کر رہےہیں، سرمایہ کاروں کو پاکستان میں ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ تاجکستان میں کلین انرجی کے بہت سے مواقع ہیں۔

افغانستان کی صورتحال پر وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن خطے کیلیے اہم ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان 2 روزہ دورے پر تاجکستان پہنچ گئے، دوشنبے میں تاجک ہم منصب نے وزیراعظم کا استقبال کیا۔

تازہ ترین