• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوگنڈا ، فرانس ، اقوام متحدہ میں یو این اکیڈمی برائے امن آپریشنز کی مدد کے لیے معاہدے پر دستخط

کمپالا (اے پی پی)یوگینڈا ، فرانس اور اقوام متحدہ نے یو این اکیڈمی برائے امن آپریشنز کی مدد کے لیےمعاہدے پر دستخط کر دیئےہیں۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ میں یوگینڈا کے مستقل نمائندہ اڈونیا ایبارے نے ٹویٹ کیا کہ یوگینڈا کے دارالحکومت کمپالا سے 40 کلومیٹر جنوب میں اینتیبی میں واقع اکیڈمی میں اقوام متحدہ کے امن دستوں کو امن مشنز کے آپریشنز کےدوران انٹیلی جنس ، نگرانی اور جاسوسی کے لیے ڈرون کے استعمال کی تربیت دی جائے گی، جس میں یوگینڈا ملٹری ، سول ایوی ایشن اتھارٹی اور ایئر ٹرانسپورٹ ریگولیٹر کی خدمات حا صل کی جائیں گی۔
تازہ ترین