• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ کے پیش نظر تین اسپنرز ٹیم میں شامل کیے، بابر اعظم

راولپنڈی (نمائندہ خصوصی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے تین ا سپنرز کو ٹیم میں شامل کر رہےہیں۔ جمعرات کو پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کسی بھی نئی سوچ کو اپنانے میں تھوڑا سا وقت ضرور لگتا ہے۔ میں نے اور شاداب نے پہلے بھی کہا تھا کہ ہم مثبت اور جارحانہ کرکٹ کھیلیں گے۔ پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں عموماً بیٹنگ کنڈیشنز ہوتی ہیں، ٹی 20ورلڈ کپ ضرور ذہن میں ہے لیکن فی الحال نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیتنی ہے۔ بنگلہ دیش میں نیوزی لینڈ ضرور ہاری لیکن پاکستان انہیں آسان نہیں لے گا، کوشش ہوگی کہ جن نوجوان کھلاڑیوں کو اب تک موقع نہیں ملا ان کو چانس دیں، پوری امید ہے عبداللہ شفیق بہترین بیٹسمین بنے گا، میچ سے قبل فائنل الیون منتخب کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ عرب امارات جیسی پچوں کو ذہن میں رکھ کر تیاری کر رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ کے تمام اہم کھلاڑی آتے تو کھیلنے کا بھی مزہ آتا تو شائقین بھی محظوظ ہوتے۔ بابر نے تسلیم کیا کہ مڈل ارڈر میں چند مسائل ہیں لیکن پاکستان کی ایک روزہ ٹیم مستحکم ہے۔

تازہ ترین