• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

PMDA کیخلاف بھرپور مزاحمت کی جائیگی، پی ایف یو جے دستور

کراچی(اسٹاف رپورٹر )پی ایم ڈی اے کا قانون حکومت کی آمرانہ سوچ کا عکاس ہے،اس مجوزہ قانون کے نفاذ کی بھرپور مزاحمت کی جائے گی ، حکومت میڈیا کو کنٹرول کرنے کی جس پالیسی پر پہلے دن سے گامزن ہے، یہ پی ڈی ایم اے اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے، یہ کالا قانون صحافیوں کے خلاف ایک ہتھیار کے طور پر استعمال کیاجائے گا۔ ان خیالات کا اظہارفیڈرل یونین آف جرنلسٹس (پی ایف یو جے دستور)کے سیکرٹری جنرل سہیل افضل ، سیکرٹری سوشل میڈیا کمیٹی پی ایف یو جے (دستور) ارمان صابر، کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے صدر راشد عزیز ،کے یو جے کے رہنما حسن عباس ،کراچی پریس کلب کے سابق سیکرٹری عامر لطیف ،کے یوجے کے سینئرنائب صدراسلم خان اور سوشل میڈیا کمیٹی پی ایف یو جے (دستور)کی ممبرگورننگ باڈی فہمیدہ یوسفی نے جمعرات کو سوشل میڈیا کمیٹی پی ایف یو جے (دستور)کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب کے تعاون سے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر کراچی پریس کلب کے سیکرٹری محمدرضوان بھٹی بھی موجود تھے ۔مقررین نے کہا کہ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور نے پی ایم ڈی اے کا جائزہ لینے اور اس پر مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے کے لئے کراچی پریس کلب میں رواں برس جون کے اوائل میں پی ایف یو جے ،کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور اور کراچی پریس کلب کا مشترکہ اجلاس منعقد کیاتھا ۔ اجلاس میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیاگیاتھا کہ اس مجوزہ قانون کو جوآزاد صحافت ،بنیادی انسانی حقو ق اور آئین پاکستان سے بھی متصادم ہے ۔صحافی رہنمائوںنے کہا کہ اس مجوزہ قانون کی اہم اور خطر ناک بات یہ ہے کہ وفاقی ، صوبائی حکومت اور مقامی انتطامیہ کی جانب سے میڈیا کے خلاف اقدامات کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکے گا۔

تازہ ترین