• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈی اے وی کالج روڈ تجاوزات مافیا کی زد میں، شہری پریشان

راولپنڈی( جنگ نیوز)ڈی اے وی کالج روڈ ،چائنا مارکیٹ عالم خان روڈ اور اس سے ملحقہ بازاروں میں تجاوزات مافیا نے پنجے گاڑے ہوئے ہیں خصوصاً ڈی اے وی کالج روڈ چوک پر فٹ پاتھوں اور روڈ پر ہوٹل والے اپنی کرسیاں لگا کر پورے علاقے میں ٹریفک روانی میں خلل ڈالتے ہیں ٹی ایم اے کو متعدد بار شکایت کی گئی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی عملہ کی ملی بھگت سے یہ کام ہو رہا ہے اہل علاقہ نے انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ کالج روڈ چوک کو تجاوزات مافیا سے نجات دلائی جائے۔ اور عوام کو تجاوزات کی وجہ سے ذہنی مریض بننے سے بچایا جائے
تازہ ترین