• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلور ملز اور ڈیلرز نے آٹے کی سپلائی کم کر دی ، قیمت میں بھی اضافہ

راولپنڈی(خبر نگار خصوصی)گندم کی سرکاری قیمت میں اضافہ ہوتے ہی فلور ملز اور ڈیلرز نے شہرمیں آٹے کی سپلائی میں کمی کر دی جبکہ آٹا چکی مالکان بھی قیمت میں اضافہ کر کے 85 روپے کلو فروخت کرنے لگے۔ سپلائی میں کمی سے 20 کلو آٹے کا تھیلا 1450 روپے کا ہو گیاجبکہ کئی علاقوں میں آٹا نا پید بھی ہو گیا ۔سستے بازاروں میں بھیجے گئے 100 تھیلے ایک گھنٹہ کے اندر ہی ختم ہو گئے۔ کریانہ کی دکانوں پر بھی سرکاری ریٹ 850 روپے کی بجائے 20 کلو آٹے کا تھیلا 1450 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔فلور ڈیلرز ایسو سی ایشن کے مطابق گزشتہ ایک ہفتہ سےگندم کی سپلائی ضرورت سے کم کی گئی ہے۔آئندہ ہفتہ سپلائی زیادہ ہوتے ہی آٹے کی فراہمی بھی بڑھا دی جائیگی ۔ ادھر کریانہ مر چنٹ ایسو سی ایشن کے ممبران کا کہنا تھا کہ آٹے کے ساتھ ساتھ رواں ہفتہ میں چینی اور گھی کی قیمتیں بھی بڑھنے والی ہیں۔
تازہ ترین