• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عوام دھاندلی سے مسلط حکمرانوں سے بے زار ہو چکے ہیں،اپوزیشن رہنما

پشاور(نمائندہ خصوصی) اے این پی،پاکستان مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام کے رہنمائوں نے سرکاری وسائل کے بے دریغ استعمال اور ہر قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرنے کے باوجود حکمران جماعت کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں عوام کی حمایت سے محر وم رہے جس سے واضح ہو گیا ہے کہ عوام دھاندلی سے مسلط ہونیوالے حکمرانوں سے بے زار ہو چکے ہیں اور حکمرانوں کیخلاف الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے ۔ اے این پی کے بزرگ سیاستدان و سابق وفاقی وزیر الحاج غلام احمد بلور، پیپلز پارٹی کے صوبائی پارلیمانی لیڈر شیراعظم خان وزیر، لیاقت شباب، سرتاج خان، حاجی غلام علی، الحاج احمد زادہ خان،اختیار ولی خان، کامران صدیق، حاجی نواب خان، راشد محمود خان، ملک ندیم خان اور صاحبزادہ حمزہ پرویز نے کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی طرف سے شکست سے بچنے کیلئے سرکاری وسائل کا بے دریغ استعمال کیا گیا۔اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبوں کے اعلانات کئے گئے اور لوگوں کو نوکریوں کا لالچ دیا گیا۔ لیکن اس کے باوجود حکمران جماعت عوام کی حمایت سے محروم رہی جس سے واضح ہو گیا ہے کہ حکمرانوں کے خلاف عوامی نفرت بڑھتی جا رہی ہے عوام حکمرانوں سے بے زار ہو چکے ہیں اور آنے والے انتخابات میں حکمران جماعت کا سیاسی جنازہ نکل جائے گا۔
تازہ ترین