• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جلد از جلد تنخواہوں اور ادویات کی فراہمی ممکن بنائی جائے، کمیونٹی مڈ وائیوز

پشاور(لیڈی رپورٹر) خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع کے دیہی علاقوں میں تیرا سو پچاسی رجسٹرڈ خواتین گزشتہ تیرا برس سے سی ایم ڈبلیو پروگرام کے تحت خدمات سر انجام دے رہی ہیں جہاں پر گائنی کالوجسٹ کی پہنچ ممکن نہیں ہوتی وہاں مڈ وائیوز دیہی علاقوں کے لوگوں کی اپنے گھروں میں زچگی کی سہولت فراہم کرتی ہیں جس کی حکومت سے ہر ماہ پندرہ ہزار وظیفہ اور علاج کیلئے دوائیاں ملتی تھیں وہ گزشتہ گیارہ مہینوں سے بند ہے جو کہ مڈ وائیوز کمیونٹی کیساتھ نا انصافی ہے انھوں نے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد ان کی تنخواہونںاور ادویات کی فراہمی ممکن بنائی جائے تا کہ دیحی خواتین کو زچگی سے متعلق مسائل سے محفوط رکھا جا سکے ان خیالات کا اظہار خیبر پختونخوا کمیونٹی مڈ وائیوزکی جانب سے سی ایم ڈبلیو کی ضرورت اور کارکردگی کے حوالے سے پشاور پریس کلب میں منعقدہ آگاہی تقریب میں کیا جس میں رکن صوبائی اسمبلی رابعہ بصری اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع سے کمیونٹی مڈ وائیوز پروگرام سے وابستہ خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر رابعہ بصری نے کہا کہ صوبہ بھر میں کمیونٹی مڈ وائیوز کی انتہائی ضرورت ہے جبکہ ان کا تربیت یافتہ ھونا بھی ضروری ھے انھوں نے کہا کہ صوبائی اسمبلی میں مڈ وائیوز کمیونٹی کیلئے آوازاٹھائونگی۔
تازہ ترین