• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب: وزیرِ اعلیٰ آفس میں فارن انویسٹمنٹ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ

غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے وزیرِ اعلیٰ پنجاب آفس میں فارن انویسٹمنٹ ڈیسک قائم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت نے بزنس فرینڈلی ماحول کو فروغ دیا ہے۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے لاہور میں ایک سرمایہ کار گروپ کے وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولتیں دے رہے ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کو مکمل تحفظ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں اسٹیٹ آف دی آرٹ سینٹر بننے سے تجارتی سرگرمیاں بڑھیں گی، غیر ملکی سرمایہ کاری کا دائرہ کار دیگر شعبوں تک بڑھایا جائے گا۔

وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے یہ بھی کہا کہ جنوبی پنجاب اور پسماندہ علاقوں میں فارن انویسٹمنٹ کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

تازہ ترین