• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس، سرکاری وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت نے مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کے مقدمے میں ملزمان کی درخواست ضمانت پر وکیل صفائی کے دلائل مکمل ہونے پر آئندہ سماعت پر سرکاری وکیل کو دلائل دینے کی ہدایت کر دی۔ جمعہ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کے روبرو مہران ٹاؤن فیکٹری آتشزدگی کیس میں فیکٹری مالکان و دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔ ملزمان میں فیکٹری مالک حسن علی، فیکٹری مینجر عمران زیدی اور چوکیدار سید زرین اور مکان مالک فیصل طارق شامل ہیں۔

تازہ ترین