• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کے الیکٹرک نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو عوام انکا محاسبہ کرینگے، متحدہ

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے تر جمان نے کر اچی میں گر می بڑھتے ہی کے الیکٹر ک کی غیر اعلا نیہ لو ڈ شیڈنگ کی مذمت کر تے ہو ئے کہا کہ کے الیکٹر ک نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو عوام انکا محاسبہ کر ینگے، نیپر ا اور حکو مت پاکستان کے- الیکٹر ک کی نا اہلی کا نو ٹس لے کر عوام کو ریلیف فر اہم کرے۔ ترجمان نے کہا کہ کے الیکٹر ک اوور بلنگ کی مد میں اربو ں روپے بٹو ر رہی ہے اس کے با وجو داپنا ترسیلی نظام بہتر کر سکی ہے نہ ہی پید اواری صلا حیت میں اضا فہ کر پا رہی ہے، بجلی کے نرخ آسما ن سے با تیں کر رہے ہیں انتظا می نظم وضبط نام کو نظر نہیں آتا ،کبھی فالٹ کے نام پر 4سے 12گھنٹے کی لو ڈشیڈنگ، کبھی با رش کی چند بوند یں گرتے ہی بجلی کا بند ہو جا نا معمول بن چکا ہے، عوام گر می کے با عث پر یشان ہیں، صارفین کے کنکشن بغیر وجہ بتا ئے اور بغیر کسی حتمی نوٹس کے بجلی منقطع کر دیتے ہیں۔

تازہ ترین