• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوا سال، پیٹرولیم قیمتوں میں 159، عالمی منڈی میں 88.75 فیصد اضافہ

اسلام آباد ( عاطف شیرازی ) حکومت نے سوا سال کے دوران پیٹرولیم مصنوعات ایک سو انسٹھ اعشاریہ چار چار فیصد تک مہنگی کیں جبکہ اسی عرصے کے دوران عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت میں 88.75فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔حکومت نے جون 2020ء سے اب تک کے سوا ایک سال میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں56.70 روپےفی لیٹر تک اضافہ کیا-مٹی کا تیل 159.44 فیصد،لائٹ ڈیزل 137.78،پیٹرول 65.46 اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 49.77 فیصد مہنگا کیا گیا-جون 2020 سے اب تک پیٹرول 48روپے 78 پیسے فی لیٹرمہنگا ہوکر قیمت 74 روپے 52 پیسے سے بڑھ کر 123روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگیا-اسی عرصہ میں ہائی اسپیڈ ڈیزل 39 روپے 89 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 80 روپے 15 پیسے سے بڑھ کر 120 روپے چار پیسے فی لیٹر ہوگئی-لائٹ ڈیزل 52روپے 55 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوکر قیمت 38 روپے 14 پیسے سے بڑھ کر 90روپے 69 پیسے فی لیٹر ہوگئی جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 56 روپے70 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا اور مٹی کے تیل کی قیمت 35 روپے 56 پیسے سے بڑھ کر 92 روپے 26 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔جون 2020 سے اب تک برینٹ خام تیل کی قیمت میں 88.75 فیصد اضافہ ہوا-اسی عرصے میں خام تیل کی قیمت 40 ڈالر سے بڑھ کر 75.50 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

تازہ ترین