• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چلمن کے پیچھے کیا ہے آئندہ کچھ دنوں میں پتا چلے گا، شیخ رشد


کراچی (ٹی وی رپورٹ) وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ نیوزی لینڈ ٹیم کے دورے کا چیپٹر کلوز سمجھیں، ہم نے جو کوشش کرنی تھی وہ کرچکے ہیں، چلمن کے پیچھے کیا ہے آئندہ کچھ دنوں میں پتا چلے گا، ہمارے کسی ادارے کے پاس نیوزی لینڈ ٹیم سے متعلق کوئی تھریٹ نہیں تھی، نیوزی لینڈ کے پاس بھی کوئی اطلاع نہیں تھی صرف بہانہ بنایا گیا، نیوزی لینڈ کے دورے کی منسوخی سے پاکستان کا امیج متاثر ہوا ہےافغانستان ہمارا پڑوسی ہے وہاں انسانی بحران ہوتے نہیں دیکھ سکتے، افغانستان میں انڈیا کی دنیا کے سامنے جگ ہنسائی ہوئی ہے۔ وہ جیوکے پروگرام ”نیا پاکستان شہزاد اقبال کے ساتھ“ میں میزبان شہزاد اقبال سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید خان سے بھی گفتگو کی گئی۔ سینیٹر فیصل جاوید خان نے کہا کہ نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورئہ پاکستان کی منسوخی نہ سمجھ میں آنے والا فیصلہ ہے، پی سی بی یہ معاملہ آئی سی سی میں جبکہ حکومت سفارتی سطح پر اٹھائے گی، نیوزی لینڈ پاکستان کرکٹ میچ کیلئے فول پروف سیکیورٹی فراہم کی گئی تھی۔وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ چلمن کے پیچھے کیا ہے آئندہ کچھ دنوں میں پتا چلے گا، خطے میں کچھ قوتوں کی خواہش کے باوجود خونریزی نہیں ہوئی،صبح نہایت ذمہ دار لوگوں نے سیکیورٹی کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم سے میٹنگ کی، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کو ہیڈ آف اسٹیٹ کی سیکیورٹی دی گئی، نیوزی لینڈ کی ٹیم کا کہنا تھا کہ انہیں واپس آنے کیلئے کہا گیا ہے، وزیراعظم نے عمران خان نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم سے بات کی، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے کہا کہ ہمیں تھریٹ کوئی نہیں ہے لیکن اطلاع تھی کہ ٹیم باہر نکلے گی تو مسئلہ ہوسکتاہ ، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم ذہن بناچکی تھیں اس لئے میچ نہیں ہوسکا، نیوزی لینڈ کے دورے کی منسوخی سے پاکستان کا امیج متاثر ہوا ہے۔ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی ادارے کے پاس نیوزی لینڈ ٹیم سے متعلق کوئی تھریٹ نہیں تھی، نیوزی لینڈ کے پاس بھی کوئی اطلاع نہیں تھی صرف بہانہ بنایا گیا،نیوزی لینڈ ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی کیلئے سڑکیں بند کیں ، دو ہیلی کاپٹرز فضا میں چکر لگارہے تھے، بھارت ہمارے خلاف ایک ماہ سے پراپیگنڈہ کررہا ہے،افغانستان میں امن کچھ لوگوں کو ہضم نہیں ہورہا ہے، نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے دورے کا چیپٹر کلوز سمجھیں، ہم نے جو کوشش کرنی تھی وہ کرچکے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ دوحہ معاہدے پر پاکستان نے نہیں امریکا نے دستخط کیے ہیں، افغانستان میں حکومت بنے ہوئے صرف 17دن ہوئے ہیں، یہ کہتے ہیں17دن میں افغانستان اسکینڈے نیویا بن جائے، افغانستان ہمارا پڑوسی ہے وہاں انسانی بحران ہوتے نہیں دیکھ سکتے، پاکستان افغانستان میں امن کیلئے دنیا کے ساتھ کھڑا ہے۔

تازہ ترین