• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، ہمیں ڈانٹ بھی سکتا ہے،چیئرمین نادرا

واشنگٹن (این این آئی)نادرا کے چیئرمین طارق ملک نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آئینی ادارہ ہے، وہ ہمیں ڈانٹتے بھی ہیں تو ڈانٹ سکتے ہیں، یہ ان کا حق ہے غلط فہمی ہو سکتی ہے، ہم نے ان کے کہنے پر ا سٹریٹیجی بنائی، پروجیکٹ پلان دیا۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں چیئرمین نادرا طارق ملک نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم الیکشن کمیشن کو آرڈر نہیں کر رہے۔انہوں نے کہا کہ یہ غلط فہمی ہو سکتی ہے، ہم نے ان کے کہنے پر اسٹریٹیجی بنائی، پروجیکٹ پلان دیا۔انہوں نے کہا کہ ای سی پی نے ہمیں زبانی گو ہیڈ دیا، اس کے بعد آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے اجازت مانگی۔انہوں نے کہا کہ تکنیکی لوگ تیکنیکی بات چیت کرتے ہیں تو غلط فہمی ہوئی ہو گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان جاؤنگا تو غلط فہمی دور کروں گا، ہم ایک دوسرے کے ساتھ بہت تعاون کرتے رہے ہیں۔

تازہ ترین