• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان سے چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کی ملاقات

دوشنبے(اے پی پی)وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے ملاقات کی ، یہ ملاقات جمعہ کو یہاں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہ اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ ملاقات میں پاک چین دوطرفہ تعلقات ، سی پیک اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عمران خان نے کہاکہ پاکستان اور چین ایک دوسرے کے بہت قریب اور تزویراتی شراکت دارہیں۔سی پیک ایک کایا پلٹ منصوبہ ہے اور دونوں اطراف اس کی جلد تکمیل کے لئے کوشاں ہیں‘پرامن اور مستحکم افغانستان پاکستان اور خطے کے لئے بے حد ضروری ہے ، پاکستان نے افغانستان میں امن کے لئے بہت تعاون کیا ہے ۔

تازہ ترین