لاہور (آئی این پی ) لاہور کے سیشن کورٹ نے لڑائی جھگڑے کے مقدمے میں نامزد وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی کی درخواستضمانت منظور کرلی ہے۔ لاہور کے سیشن عدالت میں گزشتہ روز حسان نیازی کے خلاف دائر مقدمے پر درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ مقدمہ لڑائی اور جھگڑا کرنے پر حسان نیازی کے خلاف دائر کیا گیا تھا۔ عدالت نے حسان نیازی کی جانب سے دائر ضمانت کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا۔