• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر 80 فیصد اضافہ ہوا، فرخ حبیب

اسلام آباد(اے پی پی)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ ‏پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر واویلا کرنے والوں کے ادوارمیں پٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسز کی شرح52فیصد تک رہی،ایک سال کے دوران پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عالمی سطح پر 80 فیصد تک اضافہ ہوا،حکومت نے اپنے ٹیکسز کی شرح میں بتدریج کمی کرکے 18.5فیصد اضافہ کیا ہے۔گزشتہ روز اپنے ٹویٹ میں وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ ‏پاکستانی کرنسی کے مطابق اس وقت ہندوستان میں پٹرول245 روپے ، بنگلہ دیش میں 175.33روپے،سعودی عرب میں 104.20روپے اور یو اے ای میں 111.42روپے،چین میں پٹرول 194 روپے،سری لنکا میں 154روپے،آذربائیجان 98.65روپے اور ہانگ گانگ میں425.25روپے فی لیٹر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اب بھی دنیا کے بہت سے ممالک کی نسبت پٹرول سستا فراہم کررہا ہے۔ 

تازہ ترین