کراچی(جنگ نیوز) وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نےمریم کو مخاطب کرتے ہوئے کہاہےکہ ہم سے بےشک نفرت کرولیکن دھرتی کی کچھ تو نمک حلالی کرو۔مریم نواز کے طنز پر وفاقی وزیر برائے توانائی حماد اظہر نے جوابی ردعمل میں کہاکہ ’’ہم سے بے شک نفرت کرو لیکن میری دھرتی کی کچھ نمک حلالی کرو۔‘حماد اظہر نے لکھا کہ ’آپ لوگوں نے اسی دھرتی کی دولت سے باہر جائیدادیں بنائیں۔