• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان زبردستی آکر کرکٹ کھیلنے پر مجبور نہیں کرسکتا، تجزیہ کار


کراچی (ٹی وی رپورٹ)جیو کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ فاروق شیخ کے سوال کیا پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کا مستقبل ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے تجزیہ کاروں نے کہا کہ پاکستان کسی ملک کو زبردستی اپنے ملک میں آکر کرکٹ کھیلنے پر مجبور نہیں کرسکتا،نیوزی لینڈ کے دورے کی منسوخی پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کے مستقبل کیلئے سیٹ بیک ہے۔ اسپورٹس صحافی فیضان لاکھانی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کا دورئہ پاکستان منسوخ کرنا کھیلوں کیلئے بہت برا دن ہے، نیوزی لینڈ ٹیم کے اس قدم کے پاکستان کرکٹ پر بہت گہرے اثرات ہوسکتے ہیں، اب انگلینڈ کے ساتھ آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے دورئہ پاکستان پر بھی سوال لگ گیا ہے۔

تازہ ترین