• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اربعین کیلئے پی آئی اے کا آپریشن،پہلی پرواز دمشق روانہ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) قومی ایئرلائن(پی آئی اے) نے کربلا زائرین کی سہولت کی غرض سے عراق کے مختلف شہروں کے لیے خصوصی پروازوں کا آغاز کردیا ہے۔پی آئی اے نے اربعین کے لیے خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کردیا۔ خصوصی پرواز پی کے9501کراچی سے دمشق کے لیے روانہ ہوئی۔ پرواز میں وفاقی وزیرغلام سرور، سی ای او ارشد ملک اور شام کے سفیر بھی روانہ ہوئے۔ قومی ایئرلائن کے بوئنگ777طیارے کے ذریعے300سے زائد مسافر دمشق گئےقومی ایئرلائن کا خصوصی آپریشن24ستمبر تک جاری رہے گا۔ پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے براہ راست روانہ ہوں گی۔

تازہ ترین