• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورین اور چینی سرمایہ کاروں کی پاکستان اسٹیل ملز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ کوریا اور چین کے سرمایہ کاروں نے پاکستان سٹیل ملز میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے، وزیر اعظم سٹیل ملز کی بحالی کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ ہیں، دنیا کے بہترین سرمایہ کاروں پر مشتمل کنسورشیم ہی پری کوالیفیکیشن مرحلہ میں داخل ہونگے۔ جمعہ کو وفاقی وزیر نجکاری محمد میاں سومرو کی زیرصدارت پاکستان سٹیل ملز روڈ شوز جاری ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیر نجکاری میاں سومرو، سیکرٹری نجکاری، وزارت کے دیگر اعلی حکام، قانونی اور اسٹیل ملز کے مالیاتی مشیروں نے بھی شرکت کی ہے۔

تازہ ترین