• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ میں 15 سال کے بچوں کیلئے کورونا ویکسین لازمی قرار

کراچی (خبرایجنسی)سندھ میں 15سال کے بچوں کیلیے کورونا ویکسین لازمی قرار دیدی گئی۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق 15سال کی عمر کے بچوں کو کورونا کی عالمی وبا سے محفوظ رکھنے کیلئے والدین کی مشروط اجازت سے ویکسین لگانے کی شرط ختم کردی گئی ہے۔صوبائی محکمہ صحت نے بتایا کہ ہیلتھ ورکرز کو کرونا ویکسین کی تیسری خوراک یا بوسٹر بھی لگائے جائیں گے اور تمام ہیلتھ ورکز کو فائزر ویکسین لگائی جائے گی۔اس سے قبل 6ستمبر سے کراچی میں کرونا سے بچا کیلئے تعلیمی اداروں میں 17سال اور اس سے زائد عمر طلبہ کی ویکسینیشن کا آغاز کیا گیا تھا۔محکمہ صحت و محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں نویں تا بارہویں جماعت کے طلبہ کو ویکسین لگانے کا فیصلہ اچانک تبدیل کردیا تھا جبکہ نئے نوٹیفیکشن کے تحت صرف 17 سال اور زائد عمر کے طلبہ کو ویکسین لگائی جارہی تھی۔قبل ازیں اسکولوں میں طلبا کو ویکسین والدین کی رضامندی سے لگائی جارہی تھی۔

تازہ ترین