• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میڈیا کا نیا قانون بنانے کیلئے بنیادی تقاضے پورے نہیں کیے گئے، پرانے قوانین کو بہتر کیا جائے، فیاض الحسن چوہان

کراچی (ٹی وی رپورٹ) پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ میڈیا کا نیا قانون لانے میں بنیادی تقاضوں کو پورا نہیں کیا گیا۔ اگر پرانے قوانین میں چیک اینڈ بیلنس موجود ہے تو اسی کو بہتر کیا جائے۔ لاہور پریس کلب میں پی ایف یو جے کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا کہ حکومت ظلم اور جبر کو قانونی جواز دینے کیلئے میڈیا اتھارٹی بل لا رہی ہے۔ پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نے مجوزہ قانون کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرانے قوانین میں بہتری کی گنجائش ہے تو بیٹھ کر بات کی جاسکتی ہے۔ پی ایف یو جے نے صحافی اور وکلا تنظیموں، سیاسی جماعتوں اور سول سوسائٹی سے بھی صحافیوں کی جدوجہد میں ساتھ دینے کی اپیل کی ہے۔

تازہ ترین