• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیپرا حکام کا K-الیکٹرک کا دورہ، ڈسٹری بیوشن اور سکاڈا کنٹرول سینٹر کا معائنہ

اسلام آباد ( نمائندہ جنگ)نیپرا حکام نے گزشتہ روز کے-الیکٹرک کا دورہ کیا۔دورے کے دوران اتھارٹی نے کے الیکٹرک کے ڈسٹری بیوشن اور سکاڈا کنٹرول سینٹر کا معائنہ کیا، کے الیکٹرک کے حکام کی جانب سے اتھارٹی کو ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے نقصانات پر قابو پانے کے اقدامات اور صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ نیپرا کے ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک نے گرڈ انسولیشن سسٹم اور پیپر لیس بلنگ کے بارے میں اتھارٹی کو بریفنگ دی ۔ نیپرا حکام نے BPQS3پروجیکٹ کی تکمیل میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کیا،چئیرمین نیپرا نے کہا کہ نیپرا اپنی "بجلی کے ساتھ خوشحالی" مہم کے مطابق ملک کے پاور سیکٹر میں ایک جامع ترقیاتی ماڈل کو یقینی بنائے گا۔

تازہ ترین