• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی اسمبلی، حکومتی ارکان غیر حاضر، عجلت میں بلایا گیا اجلاس 10منٹ میں ملتوی

اسلام آباد ( آن لائن ) اسپیکر قومی اسمبلی کی غلط منصوبہ بندی اور عجلت میں بلایا جائے والا قومی اسمبلی کا اجلاس 10 منٹ بھی نہ چل سکا، اجلاس میں حکومتی اراکین کی عدم شرکت کی وجہ سے کورم پورا نہ ہوسکا، بیشتر حکومتی ارکان ایوان سے غیر حاضر رہے رہے۔جمعہ کے روز اجلاس بلانے کی وجہ سے اراکین کی بڑی تعداد پارلیمنٹ ہاؤس نہ پہنچ سکی اور اجلاس پر کروڑوں روپے کے اخراجات کرد دیئے گئے ،اجلاس میں شریک پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے رہنماؤں نے عجلت میں اجلاس بلانے کے فیصلے کو غلط قرار دیتے ہوئے اسپیکر قومی اسمبلی پر تنقید کی اور کہا کہ جمعہ کے روز اجلاس بلانے کا فیصلہ درست نہیں ہے کیونکہ اسکے بعد اگلے دو روز چھٹیوں کی وجہ سے اراکین پارلیمنٹ کی بڑی تعداد واپس اپنے حلقوں میں چلی جاتی ہے اور محض ایک دن کے مختصر وقت میں ان کیلئے اجلاس میں شرکت کرنا ممکن نہیں ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اجلاس میں حکومتی اراکین کی عدم شرکت کی وجہ سے کے کورم پورا کرنا بھی ممکن نہیں ہے۔

تازہ ترین