• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگے فرنیچر کی خریداری، 5 رکنی اعلیٰ سطح کمیٹی قائم، تین روز میں رپورٹ پیش کریگی

کراچی(سید محمد عسکری) روزنامہ ’جنگ‘ میں مہنگے داموں اسکول فرنیچر کی خریداری کی خبروں کے اشاعت کے بعد صوبائی وزیر تعلیم سردار علی شاہ کی ہدایت پر پانچ رکنی اعلیٰ سطح کی کمیٹی بنادی گئی ہے جسکا کنوینر اسپیشل سیکرٹری تعلیم آصف علی میمن کو بنایا گیا ہے جبکہ باقی اراکین میں چیف انجینئر ایجوکیشن ورکس حیدرآباد نظام الدین شیخ، ایڈشنل سیکرٹری، عبدالقدیر انصاری، ڈائریکٹر جنرل پی ڈی آر دلاور علی منگی اور پروجیکٹ ڈائریکٹر انگریزی میڈیم رکن ہونگے۔ یہ کمیٹی فرنیچر کی خریداری کے معاملے کا جائزہ لیکر اس پر نظرثانی کرسکے گی۔ فرنیچر کے معیار اور خریداری کے طریقہ کار کا جائزہ لے گی اور سفارشات مرتب کرکے تین روز میں رپورٹ پیش کریگی۔

تازہ ترین